ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کا بجٹ دہلی کے ہر معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کیلئے: کجریوال

دہلی کا بجٹ دہلی کے ہر معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کیلئے: کجریوال

Tue, 26 Feb 2019 23:56:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی اروندکجریوال نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے ہے اور تسلیم کیا کہ جہاں ہر ریاست کی اقتصادی حالت مسلسل مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ وہیں دہلی کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ذریعہ بجٹ پیش کئے جانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کا پہلا بجٹ 30 ہزار کروڑ کا تھا جو اب بڑھ کر 60 ہزار کروڑ کا ہو گیا ہے اور یہ دہلی کے اچھے اقتصادی حالات کا اشارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ سب کے لئے ہے ۔ امیر، غریب، پسماندہ طبقات،پسماندہ ذات ،ہم نے اس میں سب کا خیال رکھا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کی آپ حکومت نے سال 2019۔20 کے لئے 60 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔


Share: